اسلام آباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بی آرٹی منصوبہ سے متعلق کے پی کے حکومت کی اپیل پر بینچ تشکیل دےدیا، جسٹس عمر عطاء بندیال کی سر براہی میں تین رکنی بینچ 3 جون کو کیس کی سماعت کریگا.
عدالتی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس قاضی امین شامل،پشاور ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو بی آرٹی منصوبہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا.
ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف کے پی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، کیس کی آخری سماعت ماہ رمضان کے اوائل میں ہوئی تھی.