8ec46609 4806 4154 83db 5077e012bcdc

اسد عمر: میں نہیں مانتا کہ مجھے جہانگیر ترین نے نکلوایا،اسد عمر اور فواد چودھری کے درمیان گلے شکوے دور

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چودھری نے ملاقات کرکے ایک دوسرے کیساتھ تمام گلے شکوے دور کر لئے ہیں۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں۔ جمہوری پارٹی کے اندر ہر کسی کو رائے دینے کی اجازت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر اتفاق

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میں نے کبھی جہانگیر ترین کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ میں نہیں مانتا کہ مجھے جہانگیر ترین نے نکلوایا، جو فیصلے ہوئے وہ وزیراعظم نے کئے۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن کا شیڈول جاری، عازمین کی روانگی 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گی