Khyber Pakhtunkhwa 1586252449 1

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 778 ہوگئی

پشاور: محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 922 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 398 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 778 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 199 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 12348 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہزار923 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  این آر او نہیں، پاکستان کے مستقبل کیلئے مذاکرات چاہتے ہیں، شہریار آفریدی
مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 445 افراد انتقال کرچکے ہیں، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96 افراد متاثر ہوئے ہیں۔