asdasdfds

نیپرا کی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کیخلاف کارروائی

ویب ڈیسک (پشاور):نیپرا کی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کیخلاف کارروائی،اعلامیہ کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو ایک کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا،جولائی سے دسمبر 2019 کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کی پر جرمانہ کیا،

جولائی تا دسمبر 2019 کے عرصہ میں بجلی سے 26 افراد کی ہلاکت پر نیپرا نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی نے 26میں سے 14 اموات میں پیسکو انتظامیہ قصوروارقرار دیا، اتھارٹی نے نیپرا ایکٹ کے تحت پیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا،

مزید پڑھیں:  صوابی :سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا

نیپرا نے کہا کہ کہ اتھارٹی نے پیسکو کو سماعت کا موقع بھی دیا، پیسکو ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے قانونی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں ناکام رہی، پیسکو بروقت اموات کی اطلاع اتھارٹی کو دینے میں بھی ناکام رہا، تحقیقاتی کمیٹی کی، نیپرا کی پیسکو کوسوگوارخاندانوں کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت۔

مزید پڑھیں:  ایمل ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب