news 1591033912 4237

صوبہ بھرمیں غیرقانونی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاون، 76 سیل

ویب ڈیسک(پشاور): سیکرٹری داخلہ اکرام اللہ خان کے مطابق صوبہ بھر میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیاہے ،پہلے مرحلے میں9 اضلاع میں کل 88 پٹرول پمپس کا معائنہ کیا گیا ہے۔

76 غیر قانونی پٹرول پمپس سیل کیے گئے،پہلے مرحلے میں ضلع بنوں، ڈی آئی خان، ہنگوں، کرم، کوہاٹ، دیر لوئر، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان

سیکرٹری داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے پٹرول پمپس کی مانیٹرنگ کے لئے صوبائی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 20 روپے میں 120 گرام روٹی، صوبائی حکومت کا نیا حکم نامہ جاری

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

ڈاکٹر کاظم نیازنےغیر قانونی پٹرول پمپس کے مالکان کے خلاف کاروائیاں تیز کی ہدایت کی ہے۔