eCP 1

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کا معاملہ، ذرائع کے مطابق سکروٹنی کمیٹی نے درخواست گزار اکبر ایس بابر کے کمیٹی پر عدم اعتماد کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں مزید تحقیقات نہ کرنے سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو بلائے جانے کا امکان

الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کو تحقیقاتی رپورٹ جلد جمع کرانے کی ہدایت، الیکشن کمیشن ممبران تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، الیکشن کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر مزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری