2 28 1

بیرونی قرضوں کے حوالے سے شائع خبر میں حقائق صحیح طریقے سے پیش نہیں کیے گئے،صوبائی وزیر صحت

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑانے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے بیرونی قرضوں کے حوالے سے شائع خبر میں حقائق صحیح طریقے سے پیش نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے لیے گئے بیرونی قرضے آسان شرائط اور لانگ ٹرم پر لیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا

تیمور سلیم جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنے ذمے طویل اور قلیل مدت واجبات کی ادائیگیاں بروقت کر رہی ہے۔اس سال صوبائی حکومت نے 10 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے جو کہ صوبائی بجٹ کا صرف 2 فیصد بنتا ہے۔اس کے مقابلے میں رواں سال صوبائی حکومت کے اپنے محصولات میں ریکارڈ 30 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے

بین القوامی ترقیاتی اداروں ایشیائی ترقیاتی بنک اور عالمی بنک سے لئے گئے قرضے انتہائی مناسب شرائط پر لئے گئے ہیں اور 2040 تک پر واپس کرنا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے قرضوں کی واپسی کی شرح بھی وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔