Murad Saeed 1 750x369 1

اپوزیشن کو این آر او نہ ملنے پر پی ڈی ایم وجود میں آئی-وزیر مواصلات

سینیٹ میں وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پارٹی فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائی ۔الیکشن کمیشن رسیدیں لے جانے کی بجاے احتجاج شروع کر دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو این آر او نہ ملنے پر پی ڈی ایم وجود میں آئی دو ممالک نے جے یو آئی ف کو فنڈنگ کی ۔کرپشن ، کک بیکس کا پیسہ پارٹی فنڈز میں گیا، اسی لئے اسکا خطرہ ہے منی لانڈرنگ کیلئے پارٹی فنڈز کو استعمال کیا گیا ۔چھ ہفتے گزر کئے ، احتجاج بھی کر دیا لیکن رسیدیں دکھانا پڑے گی ۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر

انہوں نے بتایا کہ سابقہ حکومت نے پی آئی اے سمیت 41اداروں کو نجکاری فہرست میں ڈالا تھا ۔ہمارا جہاز سابقہ حکومت کے دور میں چوری ہوا جو جرمنی سے ملا ۔گروی رکھنے کی باتیں کرنیوالے سن لیں انہوں نے اب رکھا ہی کیا ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ جعلی اکاونٹس کے کیس ہماری حکومت کے دور مین نہیں بنے ۔براڈ شیٹ کا کیس کا پی ٹی آئی کی حکومت لیکر آئی تھی ۔جے آئی ٹی میں وکٹری کا نشان بنا کر بعد میں لعن طعن کی گئی ۔پیپلز پارٹی کے دور مین چینی 140روپے کلو پہنچ گئی لیکن کوئی کمیشن نہیں بنا شریف خاندان اور زرداری خاندان کی شوگر ملیں ہے بتایا جاے دادو اور ٹھٹھہ شوگر مل کیسے خریدی گئی ۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی مراد علی شاہ نے اس میں فرنٹ مین کا کردار ادا کیا۔مراد دسعید کی لمبی تقریر پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کیا اور کہا کہ وہ بور ہو رہے ہیں ۔ مشیر وزیراعظم بابر اعوان نے صدر کے بیس اگست کو ایوان سے خطاب پر شکریے کی تحریک ایوان میں پیش کی۔سینیٹ اجلاس جمعہ ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔