Encroachment 01

پشاور:ناغبانان میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ،8کنال سرکاری اراضی واگزار

ویب ڈیسک(پشاور)ضلعی انتظامیہ پشاور اور ٹان فور انتظامیہ کا باغبانان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے آپریشن کی نگرانی کی۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن میں بھاری مشینری کے زریعے باغبانان نہر کے کناروں سے غیر قانونی کیبن و تعمیرات کو مسمارکیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر پشاورکے مطابق آپریشن میں 8 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزارکرائی گئی ۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرکا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار