coronaPatient 1255592762 770x533 1 650x428 1

خیبر پختونخوا میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق۔ 170 نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور):محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے5 افراد جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد2032 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے170 کیسز رپورٹ ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد70 ہزار886 ہوگئی.

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے161 مریض صحت یاب ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 66 ہزار685 ہوگئی، پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے58 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 28ہزار 660 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے1058 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق