884156 2082174 SECURITY updates

پی ایس ایل 6 کا سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا،

ویب ڈیسک(کراچی) پاکستان سپرلیگ سیزن 6 کے میچز کی سیکیورٹی کےلیے پولیس کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 6 (پی ایس ایل) کے میچز کےلیے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، حفاظت کےلیے سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی ڈویژن کے 2500 اہلکار تعینات ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی

پی ایس ایل سپر لیگ میں حفاظت کی ذمہ داریاں انجام دینے کےلیے کراچی پولیس کے پانچ ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق حساس مقامات پرماہر نشانہ باز کو بھی تعینات کیا جائے گا اور نیشنل اسٹیڈیم پر ایک خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس بھی تعینات ہوگی۔

خیال رہے کہ شائقین کرکٹ کو آج دو میچز دیکھنے کو ملیں گے، پہلا میچ لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا، دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  فائبر آپٹیکل کیبل کٹ گئی، انٹرنیٹ سروس متاثر