ویب ڈیسک (پشاور)پشاورکےعلاقے تھانہ سربند لنڈی اخوان احمد کےعلاقے میں 3مرلے مکان کے تنازعہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔
بھتیجے نے 3 مرلے مکان کے تنازعے پر غریب چھولے فروش چچا ، چچی اور ان کے 3 بچوں کو قتل کر دیا۔
ایس پی صدر ڈویژن وقار خان کا کہنا ہے کہ کرم شاہ کا اپنے 3 مرلے کے مکان کی ملکیت پر خاندان سے تنازع چل رہا تھا۔ واقعے میں مقتول کرم شاہ کا سگا بھتیجا مخارف ملوث ہے، جو گزشتہ رات کرم شاہ کے گھر آیا۔ مکان کی ملکیت کے حوالے سے ہی ان میں تلخ کلامی ہوئی اور اس نے پانچوں کو قتل کردیا
جاں بحق افراد میں مسمی کرم شاہ،زبیر شاہ،یاسمین زوجہ،کلثوم دختر،سنارہ زوجہ شامل ہیں پولیس نےنعاشیں پوسٹ مارٹم کے لیےمردہ خانہ شفٹ کردی ہیں۔
پولیس ذرائع کےمطابق ملزم اپنےرشتہ داروں کوقتل کرنےکےبعد فرارہوگیا۔