889014 5908852 cel4 updates

عدنان صدیقی اورہمایوں سعید کا ترکی میں پرتپاک استقبال

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کا ترکی میں ارطغرل غازی کی ٹیم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔اس ضمن میں شہرہ آفاق ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کردار عبدالرحمن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز شیئر کیں۔

ترک اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹا سٹوری میں پہلی تصویر میں ان کے ساتھ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ریما خان اور سعدیہ خان موجود ہیں۔

مذکورہ تصویر میں ارطغرل غازی کی پروڈکشن ٹیم بھی موجود ہے جبکہ یہ تمام لوگ استنبول کے کسی ہوٹل میں کھانے کھارہے ہیں۔

ترک اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’آپ سب کو پاکستان کے دوست ملک ترکی میں خوش آمدید‘۔اس کے علاوہ ترکی اداکار نے ہمایوں سعید، عدنان صدیق اور اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کے ہمراہ ایک سیلفی بھی شیئر کی۔