aa2c9a35 9b75 40a9 9497 fcd3b0d2777e

شمالی وزیرستان: تعلیمی اصلاحی جرگہ کا پریس کلب کےسامنے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک(میرانشاہ ) شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں وزیرستان تعلیمی اصلاحی جرگہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت تعلیمی اصلاحی جرگہ کے صدر محمد اصغر خان کررہے تھےمظاہرین نے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مطالبات درج تھے ۔اپنے ساتھی استاد نیک محمد فدا کے رہائی کیلئے نعرے بھی لگائے۔

احتجاجی مظاہرے میں تعلیمی اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ سیاسی اتحاد نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہمارے سکول ٹیچر نیک محمد فدا کو جلد از جلد باعزت طور پر رہا کیا جائے مذکورہ سکول ٹیچر نیک محمد فدا خان گزشتہ 35 دنوں سے حکومت کی تحویل میں ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار

ملک لیاقت علی خان آرگنائزر پی ایم ایل نے کہا کہ نیک محمد فدا گورنمنٹ ہائی سکول رزمک میں بطور وائس پرنسپل تعینات تھے،گرفتار ملازمین کو رہائی دی جائے یا عدالت میں پیش کیا جائے ٹیچرز کی گرفتاری کی وجہ سے علاقے میں پڑھائی متاثر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں سمیت 3افراد جاں بحق

صدر اضعر نے کہا اگر ہمارے ٹیچر کو رہا نہیں کیا گیا تو ہم سکولوں کو بند کرکے بچوں سمیت وزیرستان کے تمام اہم شاہراہوں کو بشمول پاک افغان بند کردیں گے ۔