doctor dies of corona virus 1

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 افراد کا انتقال

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 5 افراد کا انتقال ہوا ہے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 104 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 257 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد73 ہزار 515 ہوگئی ہے، خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 160 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 69 ہزار 106 ہوگئی ہے، پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار 856 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 1 ہزار 108 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری