Corona 1 7

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک(پشاور): محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 04 افراد کا انتقال ہوا، خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 113 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 319 کیسز رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد74 ہزار 27 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عمان، بارشوں کے پیش نظر سکول بند، سیلاب الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 133 مریض صحت یاب ہوئے، خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 69 ہزار 397 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی

پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 179 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد 30 ہزار 129 ہوگئی،پشاور میں کورونا سے 1 ہزار 112 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔