11228 swa2 585 329

شمالی وزیرستان: تمام سرکاری دفاتر،سکولز ،ڈی ایچ کیو ہسپتال بند،عوام پریشان

ویب ڈیسک(میرانشاہ )شمالی وزیرستان میں ایمرجنسی وارڈ کےعلاوہ تمام سرکاری دفاتر سکولز ڈی ایچ کیو ہسپتال بند ہیں جس کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مالدار لوگوں نے بنوں اورپشاور ہسپتالوں کا رخ کیا اور غریب لوگ در بہ در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید

واضع رہے کہ کئی سرکاری اہلکار گرفتاراوراغوا ہوئے ہیں اسی لئےآل ایمپلائز کواڈینیشن کونسل نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران تمام دفاتر،سکولز،ڈی ایچ کیو ہسپتال بند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

ایم این اے شمالی وزیرستان محسن داوڑ بھی آل ایمپلائز کوارڈینشن کونسل کےساتھ یکجہتی کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اہلکاوں کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا ۔

مزید پڑھیں:  ملک میں عملاً جنگل کا قانون ہے،اسد قیصر

ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان کی ہدایت پر تحصیلداران نے مسئلے کو حل کرنے کیلئے مذاکرات شروع کئے ہیں ۔