00

وفاقی دارالحکومت کے تمام تھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد افضال احمد کوثر کو مصالحتی کمیٹیوں کا اسرنو جائزہ لینے اور غیر فعال ممبران کی جگہ نئے ممبران کو شامل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام تھانہ جات میں قائم مصالحتی کمیٹیوں گزشتہ سالوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مصالحتی کمیٹیوں کو مزید فعال بنایا جائے اور ایسے ممبران کو مصالحتی کمیٹیوں سے فارغ کیا جائے جو کافی عرصے سے کسی وجہ سے اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں ن کے متبادل نئے اور اچھی شہرت کے حامل افراد کو شامل کیا جائے، تمام زونل ایس پیز مصالحتی کمیٹیوں کو فعال بنانے کے لئے خود سپروائز کریں گے، ایس پیز اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ صرف اچھی شہرت کے حامل افراد کو ان کمیٹیوں میں شامل کیا جائے اور ان کمیٹیوں کو 05 اپریل تک مکمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف

آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں میں تاجر برادری، وکلاء،علماء کرام اور میڈیا نمائندگان، معززین علاقہ اور ہر طبقے میں سے اچھی شہرت کے حامل افراد کو شامل کیا جائے جو شہریوں کے سول نوعیت کے معاملات کو میرٹ پر حل کرنے میں اپنا کردارادا کریں اسلام آباد پولیس اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ہر طرح کے اقدامات اٹھا رہی ہے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں اور میرٹ پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے مصالحتی کمیٹیوں کو فعال بنانے کا مقصد عوامی مسائل فوری حل کرنا مقصود ہے۔

مزید پڑھیں:  ججزخطوط پر ازخود نوٹس، ہمیں‌عدلیہ کو بااختیار بنانا ہے، سپریم کورٹ