249024 5364509 updates

براڈ شیٹ تحقیقات مکمل، 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونےکا انکشاف

ویب ڈیسک (اسلام آباد)جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں بننے والے انکوائری کمیشن نے براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات مکمل کرلیں۔

ذرائع کے مطابق براڈشیٹ انکوائری کمیشن کی 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، انکوائری رپورٹ رواں ہفتے کسی بھی دن وفاقی حکومت کو بھجوا دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 100 صفحات کی رپورٹ کے ساتھ مخلتف شخصیات کے بیانات اور دستاویزات کو الگ رکھا گیا ہے۔

براڈ شیٹ کیس کی تحقیقات کے لیے 29 جنوری کو قائم کردہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز 9 فروری 2021 کو کیا تھا جبکہ اپوزیشن نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سربراہی میں بننے والے کمیشن کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی، جس میں براڈشیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فنڈز کی عدم دستیابی پر بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج، مئیر آفس کو تالہ لگا دیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں قائم براڈشیٹ کمیشن نے اپنا کام مکمل کرلی، براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ 500 صفحات پرمشتمل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے رپورٹ حکومت کوبھجوادی ، رپورٹ جوائنٹ سیکریٹری زاہد مقصود نے وصول کی، جس میں کمیشن نے مجموعی طور پر 26 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جبکہ ایک سابق خاتون لیگل کنسلٹنٹ طلبی کے باوجود کمیشن میں پیش نہیں ہوئیں۔

براڈ شیٹ کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمپنی کی 15 لاکھ ڈالر رقم کی غلط ادائیگی کی گئی، غلط شخص کو ادائیگی ریاست پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے، ادائیگی کو صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ، قانون، اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہو گئیں جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا۔

مزید پڑھیں:  احتجاجی تحریک:پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملی ہیں۔

براڈشیٹ کمیشن آصف زرداری کے سوئس مقدمات کا ریکارڈ بھی سامنے لے آیا،کمیشن نے نیب کو سوئس مقدمات کا سربمہر ریکارڈ کھولنے کی سفارش کردی.

رپورٹ کے مطابق نیب ریکارڈ کو ڈی سیل کرکے جائزہ لے کہ اسکا کیا کرنا ہے،سوئس مقدمات کا تمام ریکارڈ نیب کے سٹور روم میں موجود ہے،پاکستانی ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہوگیا،براڈشیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملیں.

یاد رہے حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں براڈ شیٹ معاملے پر انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا‏ اور انتیس جنوری کو قائم کردہ کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز نو فروری کو کیا تھا۔

واضح رہے مشرف دور میں شیخ عظمت سعید نیب کے وکیل رہ چکے ہیں۔