902117 8390957 us updates

آرمی چیف سے برطانوی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کی ملاقات

ویب ڈیسک (اسلام آباد)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر سےملاقات کی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا نیا شروع ہونے کا امکان

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی کمانڈرنے دہشتگردی سے جنگ میں پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اور خطے میں امن اور استحکام لانے کی پاک فوج کی کوششوں کو تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

برطانوی کمانڈر نے بالخصوص افغان امن عمل کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو بھی تسلیم کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج برطانیہ سےدوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔