Untitled 1 284

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 افراد جاں کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد): کورونا وائرس کی تیسری لہر تیزی سے بڑھ رہی ہے، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے 3 افراد جاں کی بازی ہار گئے اگر احتیاط نہ کی تو نتائج برے ہو سکتے ہیں، ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے 3 افراد جاں کی بازی ہار گئے ہیں جن میں ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ کورونا وائرس وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 17 ہے جبکہ ICU میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کی تعداد 11 ہے، ہزارہ کے عوام سے درخواست ہے کے کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں، مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق