samina peerzada

شوکت علی گائیکی کے لیجنڈ تھے،ثمینہ پیرزادہ

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والے معروف لوک گلوکار شوکت علی کو لیجنڈ قرار دیا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شوکت علی کے انتقال پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر پریٹی زنٹا کے شاہ رخ اور سلمان خان کے بارے میں انکشافات
مزید پڑھیں:  بھارت گئی تو لگا شاہ رخ خان بانہیں پھیلا کر استقبال کریں گے، امر خان

سینئر اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم آپ کی آواز سے محروم ہوجائیں گے لیکن آپ کے سُریلے گانوں کی وجہ سے آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ گائیکی کی دُنیا کے لیجنڈ اور ایک آئیکن ہیں۔‘

ثمینہ پیرزادہ کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد گلوکار کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کررہی ہے۔