Pak Afghan border 640x425 1

پاک افغان دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کی جانب ایک اور بڑا اقدام

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان): پاک افغان دوطرفہ تجارتی تعلقات بڑھانے کی جانب ایک اور بڑا اقدام، افغانستان سے آنے والی تجارتی گاڑیوں کو میران شاہ میں خالی کرنے کا آغاز ہوگیا۔

افتتاحی تقریب درپہ خیل فروٹ منڈی میں منعقد ہوئی، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور، کرنل آئی آیس 7 ڈویژن، مشران اور تاجروں کی کثیر تعداد کی تقریب میں شرکت، ڈی سی شاہد علی خان نے کہا کہ تاجروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر کے افغان تجارتی گاڑیوں کو میران شاہ کی منڈیوں تک رسائی دی، مذکورہ اقدام سے نہ صرف خطے میں تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی بلکہ دونوں ممالک کی عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا، وفاقی اور صوبائی حکومتیں دو طرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو انتہائی اہمیت دے رہی ہیں، بنوں میران شاہ روڈ کو دو رویہ کرنے، غلام خان کو ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ ڈیکلیئر کرنا اور آف لوڈنگ پوانٹس کی منظوری اور قیام ہماری ترجیحات تھیں۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ تجارت کے اس نئے باب سے دونوں اطراف کے عوام اور تاجروں کا کاروبار مزید فروغ پائے گا، قبائلی اضلاع میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے، میران شاہ میں افغان تجارتی گاڑیوں کی آف لوڈنگ سے ہزاروں مقامی افراد باروزگار ہو جائیں گے، علاقائی مشران اور تاجروں کی جانب سے اس اقدام پر ضلعی انتظامیہ اور سیون ڈویژن کے حکام کو خراج تحسین۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل اور توسیع متوقع