5e4e27785e55f

صنم ماروی کو اغواکرنے کی کوشش تشددسے زخمی

ویب ڈیسک (لاہور)لاہور میں گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے اوپر تشدد اور اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج کروادیا۔

پولیس کے مطابق صنم ماروی نے تھانہ اسلام پورہ میں سابق شوہر حامد علی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ اسلام پورہ میں درج کرلی گئی ہے۔

صنم ماروی نے کہا کہ سابق شوہر نے مجھ پر تشدد کیا اور اپنے بھائی کے ساتھ مل کر اغوا کی کوشش کی۔