593746 16145108

50 تا 59 سال کےافراد کی ویکسی نیشن کاآغاز آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)آج سے ملک بھر میں 50 سے 59 سال کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آغاز کیا جائے گا۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت اور عوام مل کر کورونا کو شکست دیں گے، عوام کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاط کریں۔

پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل کافی سست روی کا شکار ہے۔ ملک میں ویکسی نیشن کے آغاز کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تک 20 لاکھ افراد کو بھی ویکسین نہیں لگائی جاسکی ہے۔

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل پر انوار الحق کاکڑ اور حنیف عباسی میں تکرار

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ پر 3سال کی سزا کا بل منظور

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔