images 1 25

ملاکنڈیونیورسٹی : قواعد و ضوابط کی تیاری کے معاملےپروائس چانسلراوراساتذہ آمنےسامنے

ویب ڈیسک (مالاکنڈ)ملاکنڈیونیورسٹی کےلئے قواعد و ضوابط کی تیاری کے معاملے پر وائس چانسلر اور اساتذہ آمنے سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ نے وائس چانسلرپر یونیورسٹیزایکٹ کےخلاف قواعدو ضوابط تیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو معاملے کی انکوائری کےلئے خط لکھ دیا۔

خط پر یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے 80 اساتذہ کے دستخط موجود ہیں۔ اساتذہ نے قواعد کے مسودے پر8 اعتراضات اٹھائے اور وی سی پر اساتذہ کوگولی مارنے کی دھمکی کا الزام بھی لگایا گیا۔

مزید پڑھیں:  بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق

خط میں لکھا گیا کہ یونیورسٹی کے وائرس چانسلر نے ملاکنڈ یونیورسٹی کےلئے سٹیویٹس بنانے کی بجائے پہلے جامعہ پشاور کے سٹیٹیویٹس نافذ کئے اور بعد میں سٹیٹویٹس بنانے کےلئے کمیٹی قائم کی گئی جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس نے اعتراضات اور رائے پیش کئے۔یونیورسٹی کے سٹیٹیوٹس کی تیاری میں اساتذہ اور دیگر عملے کی سفارشات کو شامل نہیں کیاگیا، سینڈیکٹ اجلاس کے منٹس کےساتھ بھی چیڑ چھاڑ کئی گئی ہے جس پر وائس چانسلرکو آگاہ کیا گیا تو وائس چانسلر نے احتجاج کے دوران اساتذہ کو گولی مارنے کی دھمکی دی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ

خط میں وائس چانسلر کی جانب سے مسلسل یونیورسیز ایکٹ کی خلاف ورزی اور اساتذہ کو دھمکی دینے کے معاملے کی شفاف انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا گیا۔