917373 685779 6 akhbar

پاکستان میڈیکل کمیشن ،قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی پرمیڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں کئےگئےداخلے منسوخ

ویب ڈیسک(پشاور)پاکستان میڈیکل کمیشن نے 36میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں کئے گئے داخلے منسوخ کردیئے ۔

خیبر پختونخوا کے چند کالجز سمیت8کالجز میں داخلے معطل ، پی ایم سی نے 8 مارچ سے کئے گئے داخلےقواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پرمنسوخ کئے۔

ذرائع کے مطابق پی ایم سی نے 9کالجز کو مختلف اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا

اعلامیےمیں کالجز کو5روز میں نئے اشتہار کے ذریعے داخلے کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کے سلسلے میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کیلئے میرٹ اور قواعد وضوابط جاری کئے گئے تھے،اس حوالے سےپاکستان میڈیکل کمیشن کو شکایات بھیجی گئیں،معاملے کی چھان بین کے نتیجے میں پی ایم سی نے حتمی فیصلہ جاری کردیا۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور