news 1617639794 3935

پشاور کےتین بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ بڑھ گیا

ویب ڈیسک(پشاور)کورونا کےوار تھم نہ سکے،خیبرپختونخوا میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 14ہزار 7 ہوگئے، مثبت کیسز کی شرح 12.4ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے سب سے زیادہ 3ہزار 461 ایکٹیو کیسز موجود ہیں،گزشتہ 7 روز میں کورونا کے پھیلاو کی سب سے زیادہ شرح مردان میں 31فیصد ہے،دیر لوئر میں کورونا پھیلاو کی شرح 29 فیصد، پشاور میں 24فیصد جبکہ ملاکنڈ میں 21فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین

تفصیلات کے مطابق صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلئے مجموعی طور 346وینٹی لیٹرز ،303آئی سی یو،1ہزار 323 ایچ ڈی یو بیڈز مختص ہیں تاہم صوبے کےمختلف ہسپتالوں میں مجموعی طور پر81افراد وینٹی لیٹرز پر،1ہزار71مریض ایچ ڈی یواور 149 افراد آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

صوبائی دارالحکومت کے تین بڑے ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کا بوجھ مزید بڑھنے لگا ہے ۔

لیڈی ریڈنگ ،خیبر ٹیچنگ ہسپتال اورحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کیلئے 769 بیڈز مختص ہیں اس وقت تینوں ہسپتالوں میں کوروناکے681 بیڈز پر مریض زیر علاج جبکہ صرف 88 بیڈزخالی رہ گئےہیں ۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تینوں تدریسی ہسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 66 مریض وینٹیلیٹر پر موجود ہیں تاحال آکسیجن کی کمی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے مریضوں کےلئے ہسپتالوں میں ضرورت کےمطابق آکسیجن وافر مقدار میں موجود ہے۔