mehmood khan cm kpk 600x300 1

صوبائی حکومت معدنی وسائل کواستعمال میں لاکرروزگار فراہمی کیلئےٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے،محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت منرل انویسٹمنٹ فسیلٹیشن اتھارٹی کا اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

صوبے میں جیم اسٹون لیبارٹری اور ٹیکنکل ٹریننگ اینڈ سرٹیفیکیشن سنٹر کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی ،اس لیبارٹری میں قیمتی پتھروں کو جدید خطوط پر پراسس کیا جائے گا۔ لیبارٹری اور سنٹر کے قیام کے لئے محکمہ معدنیات نجی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ ونچر کرے گا۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین

نجی کمپنیاں مزکورہ لیبارٹری اور سنٹر میں تربیت یافتہ افرادی قوت اور مشینری کے علاوہ سرٹیفکیشن کی سہولت فراہم کریں گی۔

وزیر اعلی محمود خان کا کہنا ہے کہ سنٹرکے قیام کا مقصد قیمتی پتھروں کو برانڈ مصنوعات کے طور پر بین الااقوامی مارکیٹ میں متعارف کروانا ہے۔ صوبے میں پائی جانی والی قیمتی پتھروں کو برانڈ مصنوعات کی صورت دینے سے ان کی قیمت کئی گنا بڑھ جائے گی ان قیمتی پتھروں کو برانڈ مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرنے سے صوبے کو خاطر خواہ آمدن حاصل ہوگی۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے معدنی وسائل کو استعمال میں لاکر لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔