5455 1

پشاور:گورنرخیبرپختونخواکاملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلرکیخلاف تحقیقات کاحکم

ویب ڈیسک(پشاور) گورنر خیبرپختونخوا نےملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کےخلاف تحقیقات کاحکم دیدیا۔

ذرائع کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا نےملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کےخلاف تحقیقات کروانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی محکمہ اعلیٰ تعلیم کے سپیشل سیکرٹری علی قادر صافی کی سربراہی میں تحقیقات کریگی اور وی سی پر الزامات کی تحقیقات کرکے 15دن میں رپورٹ پیش کریگی۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین

یاد رہےیونیورسٹی آف ملاکنڈ کے 80اساتذہ نے وی سی کےخلاف گورنر کو تحقیقات کےلئے خط لکھا تھا۔