847844 4123130 20 کامران بنگش akhbar

صوبہ بھرمیں ایس اوپیزکیخلاف ورزی پر19038 کاروائیاں کی گئیں ہیں،کامران بنگش

ویب ڈیسک(پشاور)معاون اطلاعات کامران بنگش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 19038 کاروائیاں کی گئیں,
کاروائی کے دوران 204 کاروباروں کو سیل جبکہ 5554 افراد اور کاروباروں کو ایس او پیز خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی۔ جبکہ 851 افراد اور کاروباروں پر جرمانے عائد کرکے 6 لاکھ 87 ہزار 941 روپے جرمانے وصول کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے

کامران بنگش نے مزید کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  275 افراد کے خلاف مقدمے بھی درج کئے گئے ہیں انہوں ننے کہا کہ ٹرانسپورٹ میں بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہےٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صوبہ بھر میں 15 گاڑیاں حکومتی تحویل میں لی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق