.jpg

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے سندھ میں مقیم صوبے کے رہائشیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کردی

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ ٹرانسپورٹ خیبر پختونخوا نے ٹرانسپورٹرز کو ایڈوائزری جاری کر دی، محکمہ ٹرانسپورٹ ایڈوائزری کے مطابق سندھ حکومت کل سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کر رہی ہے، ٹرانسپورٹرز حضرات سندھ میں مقیم صوبے کے رہائشیوں کو واپس لانے کا بندوبست کریں، سندھ میں صوبے کے کافی لوگ روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں، ٹرانسپورٹرز ان کو بروقت ٹرانسپورٹ کی سہولیات مہیا کریں تاکہ وہ اپنوں کے ساتھ عید منا سکیں۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات