1972240 ameermuqam 1557768263

باربارشکست کےبعدعمران خان کی مقبولیت کااندازہ لگاسکتےہیں.امیر مقام

ویب ڈیسک (پشاور):مسلم لیگ ن کے صوبائی صدرامیرمقام کی نیوزکانفرنس،عمران خان کی حکومت میں روزروز نئے انکشافات آرہےہیں،بشیرمیمن کےانکشافات کےبعد کچھ بولنے کانہیں رہا،عمران خان ہرطرف سے مسترد ہورہاہے،آخری جنازہ کراچی سے نکل آیا، باربارشکست کےبعدعمران خان کی مقبولیت کااندازہ لگاسکتےہیں،89سے لیکرآب تک تمام وسائل سے متعلق جواب دے چکےہیں،اللہ کاشکرہے،کہیں پربھی بدنیتی ثابت نہیں ہوئی ہے، میرے کیس کےعلاوہ نیب کسی کےخلاف ہائی کورٹ کی ضمانت کےخلاف سپریم کورٹ نہیں گیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایک وزیرنے این ایچ اے کاپورامحکمہ ہمارے خلاف لگایاہے، وزیر کی جانب سے ہمارے مختلف پراجیکٹ کےٹینڈرمنسوخ کرنےکاسلسلہ جاری ہے، میرے کیس میں ایف آئی اے کوبھی لگایا،جو شرم کی بات ہے،جب میرے خلاف کچھ نہیں ملا،تومیرے بیٹے کوگرفتارکرلیا، وزیروں کی اماپرمیرے بیٹے پرمقدمہ بنایا،رجوع کےبعد ہائی کورٹ نے ایف آئی آرختم کیا، نوازشریف اورشہبازشریف کیساتھ دینے کی سزامجھے دی جارہی ہے،6 بارموت دے چکاہوں،دوبارہ بھی اجائے،حق کا ساتھ دوں گا.

مزید پڑھیں:  50 روپے پر جھگڑا، رکشہ ڈرائیور کو قصہ خوانی بازار میں‌قتل کر دیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ بشیرمیمن کی الزامات کے بعدعدالت کونوٹس لیناچاہیے تھا،الزامات کےبعد عمران خان کےخلاف غداری کامقدمہ درج ہوناچاہیے،ڈھائی سال میں عمران نے معیشت کاجوبیڑاغرق کیا،ان کی نذیزنہیں ملتی،عمران کےبیٹے توپاکستانی ہے،نہیں وہ بھی یہاں سے جلدی جائیں، کراچی کےالیکشن پرتمام سپورٹرکاشکریہ اداکرتاہوں، کراچی کےالیکشن کےبعدواضح ہوگیا،کہ ابھی بھی عوام کی سپورٹ نوازاورشہبازشریف کیساتھ ہیں،عمران کوایک نمبر سے لیکرپانچویں نمبرپرپینکھ دیا، پی پی والوں کےاحسانات ہم مانگتےہیں،انہوں نے سیکورٹی دی ہیں، پی پی والوں کا 17پولنگ اسٹیشن پرنتیجہ بدل گیا،الیکشن کمیشن انصاف کےتقاضوں کوسامنے رکھ فیصلہ کرناچاہیے.

مزید پڑھیں:  فلسطین کے حق میں پاکسانی تعلیمی اداروں میں بھی کمپین چلائی جائیگی، حسن بلال ہاشمی