1

پشاور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، کروڑوں روپے کی ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (پشاور): ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی باچا خان ائر پورٹ پر کارروائی، ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن بحرین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 1030 گرام ہیروئن گلف ائر کی پرواز کے مسافر نے ٹرالی بیگ کے خفیہ خانے میں چھپا رکھی تھی، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث گرفتار مسافر کو مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد