55555 8

لوئردیر: سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی،دھشتگردی کےلئےچھپائےگئےایمونیشن،گولابارودبرآمد

ویب ڈیسک (لوئردیر)لوئردیر میں محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دھشتگردی کے لئے چھپائے گئے ایمونیشن،گولابارودبرآمد کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے خفیہ اطلاع پر علاقہ لنڈی شاہ خوڑگئی منڈاضلع دیر لوئیرمیں کاروائی کرتے ہوئے دوران انٹلی جنس بیس آپریشن زمین میں چھپائے گئے 09 عدد ہینڈ گرینڈ، ایک عدد مارٹر گولہ، دو عدد RPG-7گولے،03 عدد اینٹی پرسن مائین، دو عدد RPG-7 کارٹیج، 6 عدد اگنائٹر سیٹ، 20 عدد سقیلہ کارتوس برآمد کرکے قبضہ میں کے لئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرچے آوٹ معاملے پر خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات متنازع بن گئے
مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری

CTD ملاکنڈ ریجن نے انسدادی دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج رجسٹر کرکےCTD کے ماہراور تجر بہ کار ٹیم کے نگرانی میں مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔