333333 1

پشاور:ماہ رمضان کاتیسراعشرہ ہوگیامگرمہنگائی میں کمی نہ آسکی

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور میں چکن،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکی متعلقہ انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح نا کام پھلوں اور سبزیوں کی بڑھتی ہوئے قیمتوں سے شہری عاجز اگئے رمضان المبارک میں پھلوں سبزیوں اورچکن کی قیمتوں میں اضافہ نے عوام کو پریشانی سے دو چار کر دیا۔

چکن کی قیمت ایک بار پھر دس روپے اضافہ کیساتھ فی کلو 286روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ فی درجن کیلہ 200 روپے سے تجاوز کر گیا سیب 150،امرود 250 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے تاہم اسٹابری کا سرکاری نرخ 180روپے فی کلو مقرر لیکن اسٹابری 250 روپے سے کم میں کئی بھی دستیاب نہیں اسی طرح آلو کا سرکاری ریٹ 40 روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ٹماٹر 30 کی بجائے 40 اور 50 روپے میں بیچا جارہا ہے، لہسن، شملہ مرچ اور دیگر سبزیوں کی سرکاری اور مارکیٹ ریٹ میں 10 اور 20 روپے کا فرق ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق
مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین

اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہریوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔