food

خیبرپختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی کاملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،10 سےزائد بیکریاں سیل

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹی اشیا کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں 680 کلو سے زائد ناقص گھی، مضر صحت سویٹس اور کیمکلز برآمد کر کے چار بیکریاں سیل کردیں۔

چارسدہ میں بیکری سے غیر معیاری مٹھائیاں، 600 لیٹرسے زائد جعلی مشروبات برآمدکرکےتلف کردیں جبکہ دیر لوئر میں کاروائی کے دوران 700 کلو سے زائد ناقص مٹھائیاں برآمد ہوئیں۔ ایبٹ آباد میں بیکری سے 150 کلو ناقص سویٹس، 650 عدد خراب انڈے برآمد، انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں بیکری سے 350 کلو سے زائد مضت صحت مٹھائیاں، خراب انڈے برآمدکر لئے گئےحفظان صحت کی ناقص صورتحال پر بیکری یونٹ کوسیل کردیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  گڈ گورننس اور مسائل کےحل کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہوتی ہے، علی امین
مزید پڑھیں:  پشاور، میاں افتخار حسین عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر منتخب

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کو تیز کردیا ہے، صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔