corona 3

پشاور:صوبےمیں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد 10521ہے،تیمورجھگڑا

ویب ڈیسک(پشاور)صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی مثبت کیسز کی شرح10.6 فیصد رہی ہے۔

تیمورجھگڑا کے مطابق صوبے میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10521 ہے جن میں سے1590 مریض اس وقت ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین

صوبائی وزیر کے مطابق گزشتہ روزہسپتالوں میں داخل کورونا مریضوں کی تعداد 1622 تھی۔ 895 مریض ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس (ایچ ڈی یوز) میں اور 544 کم آکسیجن بستروں پرزیرعلاج ہیں۔آئی سی یوزمیں مریضوں کی تعداد 151 جن میں سے 76وینٹی لیٹرز پرہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

تیسری لہر کے دوران صوبےمیں 1129 نئےبستروں کااضافہ کیا، 663 نئےہائی فلوآکسیجن بستروں کےاضافےسےاستعداد دگنی ہوئی۔