.jpg

پشاور:حادثےکاشکارہونےوالےموٹروےپولیس اہلکارآئی سی یومنتقل،حالت تشویشناک

ویب ڈیسک(پشاور) گزشتہ روزحادثےکا شکار ہونےوالے موٹروے پولیس اہلکارعدیل شاہ کوآئی سی یو میں داخل کردیا گیا ہے۔

ترجمان محمد عاصم کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکارکووینٹیلیٹرپررکھا گیا ہےحالت تشویشناک ہے،زخمی پولیس اہلکار کو ہرممکن علاج فراہم کررہےہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ناجائز منافع خوری عروج پر، سبزیاں اور دال سمیت آٹا بھی مہنگا

یادرہےپشاور موٹروے پولیس نےمردان کےپاس گاڑی کوروکنے کی کوشش کی تھی، ڈرائیورنےرکنے کےبجائےاہلکارپرگاڑی چڑھا دی۔پولیس حکام کےمطابق گاڑی اسلام آباد سےپشاورآرہی تھی، ڈرائیورکوچمکنی پولیس نےگرفتارکرلیا، ذرائع کےمطابق موٹروے پولیس اہلکارایل آرایچ ہسپتال میں زیرعلاج ہےجہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین