Mahmood Khan sworn in as KP CM

عنقریب 300 میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ محمود خان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): 300 میگاواٹ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں اہم پیشرفت، حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان منصوبے کی فنانسنگ ایگریمنٹ پر دستخط، اکنامک آفیئرز ڈویژن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے، معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر عمر ایوب تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ایگریمنٹ کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک آسان شرائط پر 300 ملین ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک یہ قرضہ 27 سال کی مدت کے لئے فراہم کرے گا، یہ منصوبہ 85 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے چھ سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529ارب تک پہنچ گئے

محمود خان نے کہا کہ عنقریب اس اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، توقع ہے وزیر اعظم عمران خان خود اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس منصوبے کی تعمیر کے دوران روزگار کے بارہ سو سے زائد مواقع پیدا ہونگے، موجودہ حکومت صوبے میں پن بجلی کے مواقع سے بھر پور استفادہ کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہ منصوبہ ضلع مانسہرہ میں دریائے کنہار پر تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائے گا، عمر ایوب

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی