828614 2762360 shaguftaejaz updates

شگفتہ اعجازکی نیل پینٹ لگاکرفلسطین سےاظہارِیکجہتی

ویب ڈیسک (کراچی)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے نیل پینٹ لگا کر مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

شگفتہ اعجاز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ہاتھ کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے ناخنوں پر نیل پینٹ سے فلسطین کا پرچم بنایا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش

شگفتہ اعجاز نے تصویر کے کیپشن میں صرف ’فلسطین کے پرچم‘ والے ایموجی کا استعمال کیا۔

اداکارہ کی پوسٹ دیکھنے کے بعد واضح ہے کہ وہ اپنے منفرد انداز میں فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کررہی ہیں، اس منفرد انداز کو جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تو وہیں کچھ صارفین نے اداکارہ پر خوب تنقید بھی کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش