939027 103915 updates

مسلم خاندان پر حملہ دہشتگردی ہے، کینیڈین وزیراعظم

ویب ڈیسک( اونٹاریو)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی خاندان کے قتل کو دہشتگردی قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ میں خطاب کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا۔ اونٹاریوکی مسجد میں دہشتگرد حملے میں شہید پاکستانی خاندان سے اظہارعقیدت کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور اپوزیشن رہنماوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کیلئے کوئی جگہ نہیں، مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، دائیں بازو کے شدت پسند گروہوں کیخلاف کارروائی کریں گے اور دہشت گردوں کی لسٹ میں ڈالیں گے۔

پاکستانی خاندان کے خلاف دہشت گردی پر کینیڈین پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اورشہریوں نے جائے حادثہ پر پھول بھی رکھے۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہےکہ اب اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا، کینیڈا میں اسلامو فوبیا کی کوئی جگہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اونٹاریو میں جاں بحق افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وہاں موجود افراد سے خطاب بھی کیا۔

خطاب کے دوران ان کا کہنا تھاکہ متاثرہ خاندان کی قیمتی جانوں پرآپ سب سےمعذرت خواہ ہوں، اس واقعے نے ہم سب کوہلا کررکھ دیا ہے، میں جانتاہوں متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہوں گے،وہ خاندان اس ملک سے پیار کرتا تھا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہاکہ آپ سب کو یقین دلاتا ہوں میں اور میرا ملک آپ کے ساتھ ہے،مسلم کمیونٹی کی اس لندن اونٹاریو کے لیے بہت خدمات ہیں، میرے پاس وہ الفاظ نہیں ہیں جو اس خاندان کی داد رسی کر سکیں، مسلم کمیونٹی کو یقین دلاتا ہوں آپ یہاں اکیلے نہیں ہیں، ہرکینیڈین آپ کے ساتھ ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہاکہ اسلاموفوبیا ناقابل برداشت ہے،ہرطرح کی نفرت ناقابل برداشت ہے، نسلی تعاصب کی ہمارے یہاں کوئی جگہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

واضح رہےکینڈین دہشت گرد ٹرک ڈرائیور نے ایک ہی پاکستانی خاندان کے پانچ افراد کو کچل ڈالا تھا۔ تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ 9برس کا بچہ شدید زخمی ہے۔

متاثرہ خاندان کا تعلق لاہور سے تھا۔ جودس برس قبل کینیڈا منتقل ہوئے۔ کینیڈین پولیس نے واقعہ مذہبی منافرت کا نتیجہ قرار دے دیا۔

چہل قدمی کے دوران خاندان کو نشانہ بنایا گیا۔ جاں بحق ہونے والے 46 سالا سلمان افضل فزیوتھراپسٹ ہیں۔

ان کی 44 سالہ اہلیہ مدیحہ ویسٹرن یونیورسٹی لندن میں پی ایچ ڈی کی طالبہ تھیں جبکہ سلمان کی 74 سالہ والدہ پاکستان سے وزٹ ویزے پرکینیڈا گئی تھیں۔

واقعہ میں سلمان کی 15 سال کی بیٹی یمنیٰ بھی جاں بحق ہوئی جبکہ بیٹا فائز اس وقت اسپتال میں زیرعلاج ہے۔