Screen Shot 2021 06 09 at 2.51.57 PM

وزیراعلی خیبرپختونخواکی ضم شدہ اضلاع کےصوبائی وقومی اسمبلی کےممبران سےملاقات،ترقیاتی منصوبوں پرمشاورت

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سےضم شدہ اضلاع کےتمام ممبران صوبائی و قومی اسمبلی سےملاقات کی۔

ملاقات میں اگلے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

وزیر اعلی محمود خان نے کہا کہ ضم اضلاع میں تمام ترقیاتی کام متعلقہ منتخب عوامی نمائندوں کی مشاورت سے شروع کئے جائیں گے، منتخب عوامی نمائندگان اپنے اپنے اپنے علاقوں کی ضرورت کے مطابق ترجیحی ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کریں، ترقیاتی منصوبوں میں ضم اضلاع کے ذیادہ پسماندہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

انہوں نے مزیدکہا کہ ضم اضلاع کے طبی مراکز میں عملے کی کمی کو پوری کرنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔عارضی ملازمین کی مستقلی کا کام آخری مراحل میں ہے۔اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ضم اضلاع میں سیاحت کے فروع کے لئے منصوبے رکھے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین

منتخب عوامی نمائندوں نے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مشاورت کرنے پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔