363

وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد:وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کی قائم کردہ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین، چاروں صوبوں کے نمائندگان شریک ہوں گے، اجلاس میں ایئرپورٹس پر سرٹفکیشن سے متعلق ایوی ایشن ڈویژن کے فیصلے پر غور ہوگا،اجلاس کے دوران کورونا کی موجودہ صورتحال پر ظفر مرزا بریفنگ دیں گے، اجلاس میں دفاتر میں سٹاف مزید کم کرنے سے متعلق مشاورت ہوگی، سندھ کی جانب سے بین الصوبائی بارڈرز کی بندش کا دوبارہ مطالبہ ہوگا، صوبائی نمائندگان صوبوں میں کورونا صورتحال سے آگاہ کریں گے، ہسپتالوں میں آلات کی فراہمی سے متعلق بھی مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی