WhatsApp Image 2021 05 31 at 8.10.10 PM 780x470 1

پختون اپنےپیاروں کی نعشوں پرمزیدماتم کرنےکی تاب نہیں رکھتے،قوم جانی خیل

ویب ڈیسک(بنوں)جانی خیل مظاہرین نامعلوم وجوہات کی بناء پرگزشتہ روزنعشیں نہ نکال سکیں تاہم پلان بی مرتب کرکے آج قوم کو بیان کریں گےکہ قوم نےآگےکیا کرنا ہے۔

دھرنا میں شرکت کیلئے سیاسی جماعتوں کے قائدین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پرپاکستان پیپلزپارٹی بنوں ڈویژن کاوفد قافلےکی شکل میں جانی خیل گیا اورہرقسم یکجہتی کا اظہارکیا۔

دھرناشرکاء کےمطابق ہم نے 16 دنوں سے نعش سمیت دھرنا دیا ہےلیکن حکومت کی بے حسی کی انتہاء ہے، ریاست سے ہماراکوئی نیا مطالبہ نہیں بلکہ وہی امن کا مطالبہ ہے جس کا دو ماہ پہلےسٹام پیپر پر وزیر اعلی نے اپنے وزراء اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سمیت قومی مشران نے دستخط کئے تھے لیکن عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے آج ملک نصیب کی نعش ملی۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

انہوں نے کہا کہ پختون اپنے پیاروں کی نعشوں پر مزید ماتم کرنے کی تاب نہیں رکھتے۔ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائیں ورنہ ان چار نعشوں کو بھی نکال کر اسلام آباد کی طرف رخ کریں گے اگر وہاں پر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو اقوام متحدہ سے انصاف کیلئے اقدام اٹھائیں گےانہوں نے کہا کہ انصاف کیلئے ہمیں سرحد پار بھی کرنا پڑے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک