603091 15981415

خیبرپختونخوا:3 لاکھ 99 ہزارافرادکی ویکسینیشن مکمل

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 99 ہزار 231 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق 5 لاکھ 81 ہزار 57 افراد کو سائنو فارم کی پہلی جبکہ 2 لاکھ 57 ہزار 405 افراد کو سائنو فارم کی دوسری خوراک بھی دی گئی۔

مزید پڑھیں:  9مئی کرنےاورکرانے والوں کوسزادینا ہوگی،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسی طرح 6 لاکھ 57 ہزار 49 افراد کو سائنو ویک کی پہلی، 63 ہزار 320 افراد کو سائنو ویک کی دوسری جبکہ 1 ہزار 999 افراد کو کین سائنو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں 1 لاکھ 44 ہزار 338 افراد کو اسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی، 507 افراد کو اسٹرازینیکا کی دوسری ویکسین لگائی گئی جبکہ 2 ہزار 380 شہریوں کو پاک ویک کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، 24 سالہ نوجوان ساجد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبےمیں 12 افراد کو فائزر کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی گئی ہے۔