.jpg

شعیب اختر پاکستان موٹر وے پولیس کے سفیر مقرر

ویب ڈیسک (کراچی)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر موٹروے پولیس کے سفیر بن گئے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کا بطور سفیر مقرر ہونے پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ تمام شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مثال بننا چاہیے۔

واضح رہے کہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو پاکستان موٹروے پولیس کا سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔