Juice destroyed

فوڈسیفٹی اتھارٹی کی نوشہرہ میں ملاوٹ مافیاکیخلاف کاروائیاں،2000 لیٹرمضرصحت جوس تلف

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوبہ میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں جوس فیکٹری پر چھاپہ کے دوران 2000 لیٹر مضر صحت جوس تلف کر دیا گیاجبکہ جوس کی تیاری میں استعمال ہونے والا 540 کلو زائد المعیاد پھلوں کا گودا برآمد کیا گیا اس کے علاوہ فیکٹری سے 30 کلو سے زائد انسانی صحت کے لئے نقصان دہ رنگ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب
مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

دوسری جانب نوشہرہ کلاں میں انتظامیہ نے فیکٹری سے 500 لیٹر سے زائد مضر صحت مشروبات برآمد کر کے یونٹ سیل کر دیا ہے۔کاروائی میں بڑی مقدار میں ممنوع چورن بھی برآمدہوا ہے۔