205919596 331886895218090 1918489381470885373 n

پشاور:غیرت کے نام پر خون کی ہولی کھیلی،گرفتارملزم کاانکشاف

ویب ڈیسک (پشاور)پشاور کے نواحی علاقے چمکنی میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کے طلاق لینے پر ان 7 افراد کو قتل کیا۔

اس حوالے سے سی سی پی او پشاور عباس احسن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ دن قبل قتل کا المناک واقعہ پیش آیا تھا، واردات کی جدید خطوط پر تفتیش کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی ملزم کا نام ابراہیم ہے، قاتل کی بیوی نے اس سے طلاق لی تھی۔ ملزم نے مطلقہ بیوی اور تین بچوں سیمت تمام افراف کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیٹے کو افغانستان لے جا کر غلط تربیت دی گئی: والد نظام الدین

سی سی پی او پشاور نے مزید بتایا کہ ملزم کے مطابق بیوی نے دھوکے سے طلاق لی تھی جس میں چچا ذاد بھائی حبیب اللہ کا ہاتھ تھا۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، شیر افضل مروت

انہوں نے یہ بھی بتایاکہ قاتل کوبیوی کی طلاق کارنج تھا، سفاک قاتل نے اپنے 3 بچوں کو بھی قتل کر دیا، ملزم اس کیس میں مدعی بھی ہے،جائےوقوعہ سےایسے شواہدملےکہ واقعہ اندرونی تنازعے کا شاخسانہ ہے۔