images 1 44

ایران نے پاکستان کیساتھ اپنی سرحد ایک مرتبہ پھر بند کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد ایران نے پاکستان کے ساتھ اپنی سرحد ایک مرتبہ پھر غیر معینہ مدت کے لئے پھر بند کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی شہر زاہدان میں کورونا وائرس دوبارہ پھیلنے کے بعد تفتان سرحد بند کردی گئی، پاک ایران سرحد بند ہونے سے دونوں جانب سے سفری سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں کمرے کی چھت گر گئی، دو خواتین شدید زخمی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی انتظامیہ نے تفتان سرحد پر موجود انتظامیہ اور ایف آئی اے حکام کو فیصلے سے زبانی آگاہ کر دیا جبکہ تحریری طور پر کل آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران جانے کے لئے استعمال ہونے والا ریمدان بارڈر پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے جبکہ ایران سے واپس لوٹنے والوں کو سرحد پار کرنے دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کرنےاورکرانے والوں کوسزادینا ہوگی،ڈی جی آئی ایس پی آر

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امیگریشن گیٹ کی اچانک بندش سے کئی ایران جانے کے خواہشمند متعدد افراد تفتان سرحد پر پھنس گئے۔